English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: سیلاب متاثرین کےلیے قائم خیمہ بستی کا نام رجب طیب ایردوان رکھ دیا گیا

القمر

پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے  رجب طیب ایردوان  خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

 یہ بستی صوبہ سندھ کے بھولاری قصبے میں قائم کی گئی ہے جس کا نام پاکستانی حکام کی تجویز پر رجب طیب ایردوان خیمہ بستی رکھا گیا ہے۔

 یہ قصبہ حیدر آباد شہر کے قریب  واقع ہے جہاں قائم زدہ بستی میں 200 خاندانوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی جبکہ  وہاں،خیمہ مسجد،ایمبولینس،جنریٹرس،بیت الخلا اور پینے کا صافی پانی بھی مہیا ہوگا۔

 ترک ادارہ برائے انسداد آفات و ہنگامی حالات  نے پاکستان کے 19 مختلف علاقوں میں 17065 خیمہ بستیاں قائم کی ہیں جن میں 1 لاکھ 18 ہزار متاثرین مقیم ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے