English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کی الجزائر میں معزور افرادکے مرکز کو امداد

القمر

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے الجزائر میں معذور افراد کی  بحالی کے مرکز کو سازوسامان کی مدد فراہم کی ہے ۔

تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی، الجزائر کے دارالحکومت شہر کے شیراگا علاقے میں واقع کرافٹ اور ہوپ ڈس ایبلڈ بحالی مرکز کی تمام ضروریات  تیکا   الجزائر کوآرڈینیٹرشپ نے پوری  کی ہیں  ۔

الجزائر میں ترکیہ کی  سفیر ماہ نور  اوزدیمر  گیوک تاش   ، تیکا   کے نائب صدر رحمن نوردون اور تیکا   الجزائر کے کوآرڈینیٹر  گیوکچین  کالکان  نے مرکز میں منعقدہ مواد اور سامان کی ترسیل کی تقریب میں شرکت کی۔

سفیر گیوک تاش   نے کہا، "سب سے پہلے، میں  تیکا   کا شکریہ ادا کرنا چاہوں  گی   جس نے یہ  پروگرام  تیار کیا  اور  اس کی میزبانی  کی، انہوں نے کہا کہ  مجھے اپنے معذور نوجوان بھائیوں  سے ملنے  اور  اتنے خوبصورت مرکز  کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

تیکا   کے نائب صدر نوردون نے کہا کہ وہ الجزائر میں اس طرح کے ایک پروجیکٹ میں حصہ لے کر بہت خوش ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ اس سمت میں ان کی حمایت جاری رہے گی۔

کرافٹ اینڈ ہوپ بحالی مرکز برائے معذوروں کی نائب صدر لنڈا ڈیرا نے بتایا کہ وہ چمڑے کی دستکاری، موزیک، پینٹنگ، روایتی صابن سازی، اور خاص طور پر عثمانی دور سے ویکر ٹیبل اور کرسیاں بنانا سکھات رہے ہیں   اور یہ تمام معذور افراد ان کاموں کو بڑی سرعت سے سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں  تیکا    کی شکر گزار ہوں  جس نے  ہمیں اور ہمارے خصوصی طلباء  کو امداد فراہم کرتے ہوئے ان کے دل جیت لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے