English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ جانتے ہیں۔ 05

القمر

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ "کّر و فر” والی شاہراہوں میں سے ایک استنبول میں ہے؟

 

طرزِ حیات اور  سیاحت کے موضوعات  پر اشاعت کرنے والے دنیا کے اہم ترین جریدوں میں سے ایک نے 2022 میں دنیا کی شان بان ولی شاہراہوں کا تعین کرنے کے لئے 20 ہزار سے زائد بین الاقوامی شہروں کے مکینوں کی شرکت سے ایک سروے کیا۔ سروے میں دنیا کی سب سے زیادہ "کرّوفر” والی 33 شاہراہوں کا تعین ہوا ۔ ان شاہراہوں میں استنبول کی تحصیل بیشک تاش کی’ سلیمان صبا’ شاہراہ دنیا کی 27 ویں ٹھاٹھ باٹھ والی شاہراہ منتخب ہوئی ہے۔

 

اپنی تاریخ، طرزِ تعمیر اور ماحول کے ساتھ قابلِ تعریف اس شاہراہ کے دو رویہ مکانات شاہراہ کے ماتھے کا جھُومر ہیں۔ یہ دو رویہ مکانات ترکی کی  پہلی ہاوسنگ اسکیم ہے۔ یہ ہاوسنگ اسکیم سلطان عبدالعزیز کے دور میں دولما باہچے پیلس کی پراپرٹی کے طور پر 1875 میں شروع ہوئی۔ دو رویہ مکانات کا ایک حصہ محل کے محافظوں اور نوابوں کی کالونی کی شکل میں اور ایک حصہ کرائے کے مکانات کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

مصطفیٰ کمال اتا ترک کی والدہ، بہن اور معنوی بیٹا بھی کچھ عرصہ تک ان دو رویہ مکانات کی 76 نمبر کی عمارت میں مقیم رہے۔ خود اتاترک بھی ایک تواتر سے اس گھر میں آتے رہتے۔ یہیں ان کی ملاقات ماہر ِلسانیات’ فرڈیننڈ ڈی ساسر’ سے ہوئی۔ اسی گھر  میں محکمہ ترک  تاریخ اور محکمہ ترکی زبان کی بنیادیں پڑیں۔ 2010 میں اس گھر کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔ عجائب گھر میں اتاترک کی ذاتی اشیاء اور اس دور کے تاریخی نوادرات کی نمائش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہاں مختلف ویڈیو نمائشوں اور دستاویزی فلموں  کے ساتھ جنگ ِبالقان، نقل مکانی اور جنگ نجات  کو بیان کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے