English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل کے انتخابات،دونوں امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

القمر

برازیل میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں موجودہ صدر اور سابق صدر کامیاب نہ ہوسکے۔

خبر کے مطابق، برازیل میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ میں موجودہ صدر بولسونارو، سابق صدر لولا ڈی سلوا واضح فتح حاصل نہیں کر پائے۔

پہلےمرحلے کے اختتام پر دونوں اہم امیدوار ضروری 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔

سابق صدرلولا ڈی سلوا کو 48.3 جبکہ موجودہ صدربولسونارو کو 43.3 فیصد ووٹ ملے۔

دونوں امیدواروں کے درمیان اب 30 اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں براہ راست مقابلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے