English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ  کی برآمدات ماہ ستمبرمیں 9.2 فیصد بڑھ کر 22 ارب 616 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

القمر

ترکیہ  کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے  ماہ ستمبر میں 9.2 فیصد بڑھ کر 22 ارب 616 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت تجارت کے ڈیٹا بلیٹن  جو  ماہ ستمبر کے لیے غیر ملکی تجارت کے عارضی اعدادوشمار پر مشتمل ہے میں  اگر  جنرل ٹریڈ سسٹم (جی ٹی ایس) کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھا جائے تو  پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے   میں   ماہ ستمبر میں برآمدات میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 22 ارب 616 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

یہ اعداد و شمار  ماہ ستمبر کے سب سے زیادہ برآمدی اعداد و شمار کے طور پر ریکارڈ کیے گئے  ہیں ۔

 ماہ ستمبر میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ساتھ جرمنی، 1 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ امریکہ اور 1 ارب 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ عراق  شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے