English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ،15 افراد ہلاک 20 زخمی

القمر

ایکواڈور  میں لاتاجنگا نامی جیل میں ہوئی جھڑپ میں 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

 دارالحکومت کویٹو میں واقع اس جیل میں قیدیوں نے  ایک دوسرے پراسلحے اور چاقووں سے حملہ کر دیا ۔

جیل کی انتظامیہ کے مطابق ،ان جھڑپوں میں15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

 جھڑپوں سے فائدہ اتھاتے ہوئےبعض قیدیوں نے فرار کی کوشش کی مگر انہیں حفاظتی قوتوں نے گرفتار کرلیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ملکی جیلوں سے 316  جبکہ اس سال 90 افراد  ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ملکی جیلوں میں اس قسم کے واقعات  قیدیوں سے متعلق جامع پالیسیوں کے فقدان  اور حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے