ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر اظہر عزیزان ہارون سے ملاقات کی ہے۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اپنے باضابطہ رابطوں کے دائرہ کار میں مصطفیٰ شَن توپ نے پہلے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر اظہر عزیزان ہارون کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی اور پھر وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوئے ۔
مصطفیٰ شَن توپ نے بعد میں ملائیشیا کے سینیٹ کے چئیرمین رئیس یتیم اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی۔
یہاں کظاب کرتے ہوئے مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ دو طرفہ تعلقات میں اعتماد کا احساس غالب ہے، اور کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں قانون ساز اداروں کے درمیان تعلقات کی بہتری شامل ہے۔
مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی اور نسل کشی کی کوششوں کو روکنے اور روہنگیا کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ان کی کوششیں انتہائی قابل قدر ہیں۔
مصطفیٰ شَن توپ ISIPAB (اسلامک تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین) کے رکن ممالک میں آباد مسلم اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے طور پر، یہ پوری دنیا اور انسانیت کے مفاد میں ہو گا کہ آنے والے ادوار میں اس طرح تعاون جاری رکھتے ہوئے انصاف اور انسانیت پر مبنی پالیسی کے لیے کوششیں کی جائیں۔
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ ترکیہ کی زیر صدارت طویل عرصے سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو مزید فعال بنایا جا سکتا ہے۔
