ترک ہلال احمر نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے مزید 84٫2 ٹن امداد سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترک ہلال احمر کے مطابق، یہ امدادی سامان مخیر حضرات کے تعاون سے پاکستان روانہ کیا جا رہا ہےجو کہ چار ٹرکوں کے ذریعے پاکستان میں موجود ترک ہلال احمر کی طرف سے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
