English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حفاظتی قوتوں کی مداخلت بالکل صحیح ہے: ایرانی رہبر اعلی

القمر

ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک گیرمظاہروں کا مقابلہ کرنے والی حفاظتی قوتوں کی بھرپورحمایت کردی ہے اور کہا ہے پولیس حراست میں نوجوان خاتون کی ہلاکت کے بعد بھڑکنے والے مظاہرے منصوبہ بند تھےاور یہ عام ایرانیوں کے اقدامات نہیں۔

رہبراعلیٰ علی خامنہ ای نے ایران میں دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری بدامنی پر گزشتہ روز اپنے پہلے تبصرے میں کہا کہ22 سالہ مہسا امینی کی موت نے میرا دل توڑ دیا ہے اوریہ ایک تلخ واقعہ تھا۔

لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے سڑکوں پرامن وامان کا مسئلہ پیدا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس سمیت ہماری  حفاظتی قوتوں کی ذمہ داری ایرانی قوم کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جو لوگ پولیس پر حملہ کرتے ہیں وہ ایرانی شہریوں کو ٹھگوں، ڈاکوؤں اور بھتاخوروں کے خلاف بے بس چھوڑ رہے ہیں۔

 دوسری جانب،ایران میں 16 ستمبر 2022 کو خاتون مہسا امیینی کی موت سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک تیسرے ہفتے میں بھی بھرپور طریفہ سے جاری ہے۔

گرفتاریوں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اضافے کے باوجود ایران میں یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ طلبہ حفاظتی قوتوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

ایران کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز  کی یونیورسٹی کے طلبہ پر  حفاظتی قوتوں نےچڑھائی کردی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے