صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں ملک کے لیے صدیوں پرانے کام اور خدمات سر انجام دی ہیں اور آئندہ کا دور "ترکیہ صدی” کو بھی قوم کے ساتھ مل کر تعمیر کریں گے۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین اور صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار اپنی پارٹی کی کے قومی اسمبلی کے گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے 15 جون سے اب تک اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک کمختلف پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت جاری رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف، ہم نے اپنی قوم کے ساتھ مل کر ا بڑے جوش و خروش سے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے تو دوسری جانب ہم نے رابطے قائم کرتے ہوئے بین الاقوامی میدان میں ترکی کی طاقت اور اثر و رسوخ کوکو ثابت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایک اینٹ لگاتے ہوئے مضبوط ترکیہ کی بنیاد رکھی ہے اور اسے مزید مضبوط بنا رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی طاقت بڑھاتے جا رہے ہیں ہم اپنے دن کا ہر لمحہ، ہفتے ، مہینے ، سال کا ہر دن بڑی محبت، جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 20 سالوں میں اپنے ملک کو صدیوں پرانے کاموں کو انجام دیا اور خدمات پہنچائی ہیں ، بالکل اسی طرح مستقبل کو بھی عوام کے ساتھ مل کر ” ترکیہ صدی” کی تعمیر کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابات ( جو جون 2023 میں منعقد ہوں گے ) "ترکیہ صدی” کے سلوگن کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 2023 میں نئے منصوبے تیار کرتے ہوئَ قوم کی خدمت میں پیش کریں گے اور نیا ویژن اور ماحول تخلیق کریں گے اس سے ترکیہ دنیا میں ایک نیا مقام حاصل کرئے گا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور موجودہ سرپلس کے ذریعے ملک کی ترقی کی جانب اقدامات اٹھائے ہیں ، لیکن عالمی اقتصادی بحران نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی ہلا کر رکھ دیا لیکن اس کے باوجود ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
