English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی،25 افراد ہلاک

القمر

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں شادی کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اتر کھنڈ کے علاقے پوری گروال میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سمدی گاؤں کے قریب گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے، باقی مسافروں کو امدادی اہلکاروں اور پولیس نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے