افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے کہا کہ وزارت داخلہ سے تھوڑے فاصلے پر ایک مسجد میں دھماکا ہوا جہاں کچھ ملازمین اور دیگر شہری نماز ادا کر رہے تھے۔
کابل میں ہسپتال چلانے والی اطالوی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ’ایمرجنسی‘ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزارت داخلہ کے قریب مسجد میں دھماکے کے بعد 20 زخمیوں کو علاج کے لیے منتقل کیا گیا جن میں سے 2 افراد پہلے ہی ہلاک ہوچکے تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بم دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی مگر کہا کہ تفتیش جاری ہے۔
🔴#Kabul: After a bomb attack in a mosque at the Interior Ministry, EMERGENCY NGO Surgical Centre has received 20 patients – 2 were already dead on arrival. This is the 2nd mass casualty the hospital has handled in recent days, and the 23rd of the year so far.#Afghanistan pic.twitter.com/Fw2lJUHZPZ
— EMERGENCY NGO (@emergency_ngo) October 5, 2022
