English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہماری فوج نے پیش قدمی تیز کر دی ہے:یوکرینی صدر

القمر

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ  ان کی فوج نے ملک کے جنوبی حصوں میں تیز پیش قدمی شروع کر دی ہیں۔

 زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام  میں  بتایا کہ ہمیں محاذوں سے اچھی خبریں مل رہی ہیں،ہماری فوج اپنی موجودہ دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہے۔

 زیلنسکی نے کہا کہ  خیرسون میں واقع زولوتا بالکا،یوکرائنا اور ڈیوڈیف برڈ سمیت  بعض دیگر سول آبادیوں کو روس سے واپس لے لیا گیا یے ،ہمارے فوجی مقبوضہ علاقوں کی واپسی کےلیے ہمہ تن مصروف ہیں۔

 واضح  رہے کہ یوکرینی فوج نے  خارکیف ،خیرسون اور دونیسک کےعلاقوں میں روس کے خلاف حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے