وزیر قومی دفاع حلوصی آقار برطانیہ کی جانب سے ترکیہ کے خلاف تمام دفاعی صنعت کی پابندیاں ختم کر نے کے موقع اس ملک کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔
حلوصی آقار ، جو برطانوی وزیر دفاع بین والیس کی سرکاری دعوت پر برطانیہ میں موجود ہیں ، توقع ہے کہ اپنے دورے کے دوران دو طرفہ اور علاقائی دفاع اور سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس دورے کے دوران جہاں دفاعی صنعت کی بعض کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا بھی منصوبہ ہے، وزیر قومی دفاع آقار کے ساتھ ایک تکنیکی وفد بھی ہے جو سول اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل ہے جو دفاعی اور سیکیورٹی امور کے ماہر ہیں۔
