ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھائی لینڈ:مرکز برائے حفظان اطفال میں فائرنگ ،بچوں سمیت35 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے ایک مرکز برائے حفظان اطفال میں فائرنگ سے بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ فائرنگ مرکز برائے حفظان اطفال میں کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں