English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمار کی عدالت نے جاپانی فلم ساز کو 10 سال قیدکی سزا سنا دی

القمر

میانمار کی عدالت نے جاپانی فلم ساز  کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔

جاپانی سفارت خانے کے مطابق، جاپان سے تعلق رکھنے والے دستاویزی فلم ساز کوبوتا تورو کو  میانمار کے  دو شہریوں کے ہمراہ جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا جو میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگو میں  فوج کیخلاف ہونے والے احتجاج کی تصاویر اور ویڈیو بنا رہے تھے۔

 میانمار کی عدالت نے فلم ساز کو فوج مخالف جذبات ابھارنے اور مواصلاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کی سزا سنائی۔

جاپانی وزارت خارجہ نے شہری کی سزا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 26 سالہ نوجوان  فلم ساز کو اکسانے کے جرم میں تین سال اور ٹیلی مواصلات کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر  قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب فروری 2021 میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد کچھ گروہ فوج کے خلاف  کھڑے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے