English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی سیاسی تنظیم کا اجلاس ،پاشنیان-علی ایف ملاقات کا امکان

القمر

آرمینی وزیراعظم نکول پاشنیان پہلی بار یورپی سیاسی  تنظیم کے اجلاس میں آذربائیجانی صدر الہام علی ایف ،فرانس کے صدر امانویل ماکروں اور یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ملاقات کریں گے۔

 آرمین پریس کے مطابق، پاشنیان نے بتایا کہ میں یورپی سیاسی تنظیم  کے اجلاس میں شرکت کےلیے پراگ روانہ ہو رہا ہوں جہاں میں،آذربائیجانی اور فرانسیسی صدور سمیت  یورپی کونسل کے سربراہ سے بھی ملاقات کروں گا۔

یاد رہے کہ 27  رکنی یورپی یونین کے علاوہ غیر رکنی 17 یورپی ملکوں کا سربراہی اجلاس آج سے پراگ میں منعقد ہو رہا ہے  جس میں صدر ایردوان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس کے بعد  سرکاری اعلامیئے کے اجرا  یا بعض فیصلوں کے اعلان کا بھی امکان ہے ۔

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے