English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کا 2 ہفتوں کے دوران چھٹا میزائل تجربہ

القمر

شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا  ہے جو کہ  حالیہ دو ہفتوں کے دوران  چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

خبر کے مطابق، شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے،اس  تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل داغے۔

میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔

 یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔

شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو علاقے میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ جنگی مشقوں میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے