مظفر گڑھ: مظفر گڑھ کلیم چوک کے قریب باراتیوں کی بس نہر میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپرس نیوز کے مطابق مطفر گڑھ کلیم چوک کے قریب باراتیوں کی بس نہر می جاگری، بس میں 40 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بیشتر افراد کو نکال لیا۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی فراہم کی گئی، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
