English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، جن کو ادارہ یکسر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تمام کاروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔ کمیشن کسی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے