ترکیہ کے تل ابیب میں نئے سفیر کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کے حکم نامے کی منظوری کے ساتھ، شاکر اوزکان تورنلر کو اسرائیل میں ترکیہ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
تورنلر نے 2010 تا2014 میں القدس کے قونصلیٹ جنرل اور فلسطین کے سفارت خانے میں خدمات سرا انجام دی تھیں۔
اس طرح ترکیہ نے چار سال کے وقفے کے بعد تل ابیب میں سفیر تعینات کر دیا۔
تعلاقات کو معمول پر لانے کے دائرہ کار میں اسرائیل نے 19 ستمبر کو ایرت للیان کو ترکیہ میں سفیر مقرر کیا تھا۔
