English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کا تھائی لینڈ سے اظہار تعزیت

القمر

ترکیہ نے تھائی لینڈ میں کنڈرگارٹن پر حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ میں ایک کنڈرگارٹن کو نشانہ بنانے والے مسلح حملے میں 30 سے ​​زائد افراد، جن میں زیادہ تر بچے تھے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکیہ  اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین، دوست تھائی عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی تمنا کرتا ہے۔

گزشتہ روز شمال مشرقی تھائی لینڈ میں بچوں کی دیکھ بھال کے ایک مرکز پر مسلح حملے میں 37 افراد، جن میں 22 بچے تھے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ  12 افراد  زخمی  ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے