English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پولیس چوکس، حکمت عملی تیار

القمر

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے جن پر یومیہ تقریباً 15 کروڑ  روپے کے اخراجات آئیں گے۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت 30 ہزار کے قریب اہلکاراسلام میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مد میں یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

 ذرائع سے بتایا ہے کہ اگر ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پرپہنچ گئے تو اسکولوں و کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی،
پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے