English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علوی جماعت کے مسائل کے حل کےلیے سرکاری ادارہ قائَم کیا جائے گا: ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  علوی  جماعت کو در پیش مسائل کے حل کےلیے ایک سرکاری ادارے کا قیام لایا جائے گا۔

 صدر ایردوان نے  استنبول میں شاہ قلو سلطان درگاہ اور جماعت خانہ میں علوی عبادت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب میں شرکت کی ۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ علوی جماعت سے وابستہ ترک شہریوں کے تمام مسائل کے حل کےلیے  سرکاری سطح پر ایک ادارہ قائم کیا جائے گا،یہ ادارہ وزارت ثقافت و سیاحت کے زیر نگرانی قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  ان عبادت خانوں میں تمام تعلیمی سرگرمیوں سمیت  دیگر امور اب سرکاری سر پرستی اور نگرانی میں سر انجام دیئے جائیں گے جبکہ علوی جماعت خانوں کو دستیاب روشنی،پینے کا پانی اور ان کی تزیئن وم مرمت کا کام بھی یہ ادارہ کرے گا۔

ایردوان نے مزید کہا کہ ہماری  حکومت  ملک میں بسے تمام شہریوں کے عقائد کی آزادانہ ادائیگی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کا عزم  رکھتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے