English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیویارک میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان

القمر

امریکی ریاست نیویارک میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے شہر میں زمین کے استعمال کی موجودہ  شرائط کو معطل کر دیا ہے اور "غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے نمٹنے کے لیے” ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

میئر نے کہا کہ نیویارک میں عارضی طور پر کرائے پر لیے گئے 42 ہوٹلوں کے علاوہ پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کی تعداد 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ان میں سے 20 ہزار بچے ہیں، اور 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو بغیر اطلاع کے بسوں کے ذریعے شہر لایا گیا ہے۔

ایڈمز نے بتایا  کہ تارکین وطن کی آمد ناقابل برداشت بوجھ لاتی ہے اور مالی سال کے اختتام  تک  ان لوگوں کے لیے  پناہ گاہوں، صحت اور خوراک لیے ایک بلین ڈالر خرچ ہو چکے ہوں گے، لہذا انہوں نے  گرجا گھروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے