English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وینزویلا میں شدید بارشوں سے 22 افراد ہلاک جبکہ  50 سے زائد افراد لاپتہ

القمر

وینزویلا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ  50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

دارالحکومت قارا قاس  کے مغرب میں واقع شہر لاس تیجیریا میں شدید بارشوں کے باعث علاقے میں کئی دریا وں میں  طغیانی  آئی  اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نےبتایا  ہے  کہ مٹی کے تودے گرنے سے 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ  50 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش  کا کام جاری ہے۔ حادثات  میں جانیں گنوانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،  اور ملک  3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکام نے اعلان کیا کہ علاقے میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مکانات تباہ ہو گئے اور کچھ بستیوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔

اس واقعے  کی بنا  پر لاس ٹیجیریا شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا  تو امدادی کاروائیون  اور صفائی کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے