English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین:کیئف سمیت دیگر شہروں میں اوپر تلے دھماکے،متعدد ہلاکتیں

القمر

 یوکرینی پریس کا کہنا ہے کہ  آج صبح دارالحکومت  کیئف  سمیت  لیویو اور نیپرو  نامی شہروں میں  حملے کیے گئے ہیں۔

کیئف کے ناظم بلدیہ وتالی کلیچکو نے بتایا کہ  شہر کے مرکز میں واقع شیوچن کیویسک  کے علاقے میں  اوپر تلے حملے کیے  گئے ہیں جن میں اب  تک 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو چکے ہیں

کلیچکو نے ٹیلی گرام  پر بتایا کہ متعلقہ علاقے کے بعد شہر کے دیگر علاقوں سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

امور داخلہ کے مطابق، کیئف  کے مختلف علاقوں میں داغے گئے راکٹوں میں سے ایک خفیہ سروس کے قریب گرا جہاں صدر ولودیمیر زیلنسکی کا بھی دفتر موجود ہے ۔

صدر ولودیمیر زینلسکی نے ان دھماکوں  پر تبصرہ کرتےہوئے کہا  کہ   جنگ کے 229 ویں روز ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں جاری ہین،زاپوریا میں اپنے گھروں میں سوئے اور کیئف مین کام پر جانے والوں کو مارا جا رہا ہے،

ان دھماکوں  کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے