English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین پر روسی حملے قابل مذمت ہیں: نیٹو

القمر

نیٹو نے  روس کے کیئف  اور دیگر شہروں پر کیے گئے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے  یوکرینی وزیر خارجہ  دیمیترو کولیبا سے رابطہ کرتےہوئے  واضح کیا کہ  روس کے یوکرینی شہریوں پر حملے قابل مذمت ہیں، جبکہ نیٹو یوکرین کی بہادر عوام سے اظہار یک جہتی کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ روس نے آج صبح  یوکرین کے  دارالحکومت کیئف کے بعض مقامات پر 75میزائل حملے کیے جن میں سے 41 کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

روسی صدر پوتین نے  اعلان کیا تھا کہ ہماری فوج یوکرین کے توانائی  اور مواصلاتی نظام کو حساس اسلحے سے نشانہ بنائے گی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے