English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائجیریا، مسلح جتھوں کے 31 کارندے غیر فعال بنا دیے گئے

القمر

نائجیریا کی ریاست قدونا میں ایک فضائی کاروائی میں مسلح گروہ کے 31 ارکان کو بے اثر کر دیا گیا۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فوج نے ریاست قدونا کے گیوا علاقے میں مسلح گروہوں کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کے دوران فضائی کارروائی کی۔

اس کارروائی میں جتھے کے سرغنہ علی دوگو سمیت 31 افراد مارے گئے۔

نائجیرین ایئر فورس  کے ترجمان ایڈورڈ گبکویٹ نے بتایا  ہے کہ فوج نے ایک کامیاب فضائی آپریشن کیا۔

فضائی اور بری افواج کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز مسلح گروہ کے ارکان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے  پر پُر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال قدونا ریاست میں مسلح افراد کے حملوں میں 937 افراد ہلاک  ہو گئے تھے اور 1972 افراد کو اغوا کر لیا  گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے