English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ: یوکرینی آبادی کا ایک تہائی ملک سے ہجرت کر چُکا ہے

القمر

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری روسی حملوں کے بعد سے یوکرینی آبادی کا ایک تہائی ملک سے ہجرت کر چُکا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرینِ حقوقِ انسانی کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، جنگ شروع ہونےکے بعد سے یوکرین کی آبادی کا ایک تہائی ملک کو ترک کر چکا ہے۔ کثیر تعداد میں عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور معذوروں پر مشتمل یوکرینی مہاجرین نہایت درجے غیر محفوظ شکل میں رہ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین اور کنبوں کا تحفظ بین الاقوامی قانون کی ضرورت ہے، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کا خاص اہتمام کیا جانا چاہیے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ امورِ انسانی کوآرڈینیشن آفس OCHAنے کہا ہے کہ کل،روس کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں میں ہزاروں کنبے بجلی اور رسل و رسائل کے امکانات سے محروم ہو گئے ہیں۔

OCHA کے بیان کے مطابق روسی حملوں نے یوکرین میں انسانی امداد کی کاروائیوں میں بھی خلل ڈالا ہے اور اقوام متحدہ سے منسلک تنظیمیں ضرورت مند علاقوں تک امدادی سامان نہیں پہنچا سکیں۔

بیان میں کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے ساجھے دار انسانی امداد کے ادارے یوکرین میں موجود رہنے اور  امدادی  کاروائیاں جاری رکھنے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے