English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار

القمر

 کوئٹہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے 4 اضلاع میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 1.67 فیصد رپورٹ کی گئی، کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 2.00فیصد رپورٹ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے