صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران کےمنفی اثرات کے بر خلاف حکومتی پالیسیوں کی بدولت ہمیں کم نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کو معاشی بحران اور سلامتی سے متعلق خطرات لاحق ہیں جس کے برخلاف حکومتی پالیسیوں کی بدولت ہمیں اس کے کم اثرات دیکھنا پڑے ہیں اور یہ تمام ہماری دور اندیشی کا نتیجہ ہے ، عرصہ دراز سے ہم نا انصافیوں اور دوہرے معیار کا شکار رہے ہیں مگر علاقائی اتار چڑھاو کے حوالے سے ہماری پالیسیاں موثر رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم پر عالمی بحران کے منفی اثرات کم پڑے ہیں۔
صدر نے بتایا کہ ملک بھر میں گیس کا ذخیرہ 100 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو کہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال کے خلاف ملکی ضروریا پوری کر سکے گا۔
