English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبیا میں جولیا طوفان کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں

القمر

کولمبیا  میں  جولیا سمندر ی طوفان اور شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

فرسٹ  ڈگری کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو نے والے  جولیا طوفان  نے  لا گوجیرا کے انتظامی مرکز سے منسلک ریوہاچا، یوریبیا اور مانورے شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا۔

ہنگامی صورتحال کے جاری ہونے والے شہروں  کے عوام نے  حکام سے فوری طور پر خوراک اور پینے کے پانی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام نے اعلان کیا  ہےکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 50 ٹن انسانی امداد سب سے پہلے دارالحکومت بوگوٹا سے ہوائی جہاز کے ذریعے خطے میں بھیجی گئی۔

صدر گستاو پیٹرو نے سمندری طوفان جولیا سے متاثر ہونے والے جزائر سان اینڈریس اور پروویڈینشیا کا دورہ کیا۔

پیٹرو نے بتایا کہ جزائر کے کچھ مکانات تباہ ہوئے اور تقریباً 200 مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، انہوں نے مزید کہا کہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد   ہی  مالی نقصان کا اندازہ ہو گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے