ترک خواتین کی قومی والی بال ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں امریکہ سے تین ۔ صفر کے اسکور سے شکست کھاتے ہوئے ٹورنا منٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
پولینڈ کے شہر گیلی وچ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے سیٹ میں ترک ٹیم نےڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن یہ سیٹ 22۔ 25 کے اسکور سے ہار گئی ۔
دوسرے دو سیٹ میں امریکہ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترک ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
