یوکیرینی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ روس کی جانب سے تبادلے کے نتیجے میں 32 یوکیرینی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے فوجی گھر لوٹ آئے ہیں ، اسیروں کا مزید ایک تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ "
یوکیرین کے صدارتی دفتر کے صدر آندری یرماق نے بھی اپنی ٹویٹ میں قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا ہےکہ 32 یوکیرینی فوجیوں کو وطن لایا گیا ہے۔
رہا کیے جانے والے فوجیوں میں لا پتہ ہونے کا اعلان کردہ بعض فوجی بھی شامل ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے یرماق نے کہا کہ یہ فوجی گھمسان کی جنگ ہونے والے علاقوں میں لڑ رہے تھے، جن کی اکثریت کو لا پتہ ہونے کے طور پر ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا، اب ہم اپنے شہریوں کو واپس لا رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ تبادلے کے دائرہ عمل میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 62 افراد کی نعشوں کو بھی روس نے یوکیرین کے حوالے کر دیا ہے۔
