English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی میزائلوں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے: مالدووا

القمر

 مالدووا کی صدر مایا ساندو نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

مایا ساندو نے  دارالحکومت کشینیف میں منعقدہ  پریس کانفرنس کے دوران موجودہ صورت حال کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  روس کے یوکرین کے شہریوں پر میزائل حملے قابل مذمت اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔

 ساندو نے کہا کہ  روسی میزائلوں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،مالدووا دیگر ممالک کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ  روس بھی ہماری سرحدوں کا احترام کرے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے