English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سندھ کی ایک بار پھر کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

القمر

 کراچی: حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ 

حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کرنے تو اس کا مرحلہ وار انعقاد کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 3 اور دوسرے میں 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں کیوںکہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی اہلکار مطلوبہ تعداد میں دستیاب نہیں ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر شفاف و پرامن انتخابات ممکن نہیں ہوں گے اور روز چیف سیکرٹری اور آئی جی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے