English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیے اپنی نوعیت کا پہلا جدید سسٹم نصب

القمر

 پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں قائم 46 ٹیوب ویلوں میں یونیسف کے تعاون سے خود کار نظام سکیڈا نصب کر دیا گیا، جس کی بدولت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور نے کیا، یہ صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید نظام ہے جس میں مانیٹرنگ کے لئے 6 ڈیوائسز اور 6 فلومیٹرز نصب کئے گئے ہیں۔

خود کار نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات فیصل آمین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ’سیکڈا‘ کی تنصیب سے توانائی کی بچت ہوگی اور صاف پانی سے 70 ہزار آبادی مستفید ہوگی۔

صوبائی وزیر بلدیاتی نے کہا کہ پینے کا صاف پانی شہریوں کا بنیادی حق ہے،  شہری پینے کا پانی محتاط طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے صوبے میں بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں پر بم پھٹے ہم بھتہ دینے والے نہیں ہے ، سوات کا افغانستان کے ساتھ بارڈر نہیں ہے پھر افغانی کیسے آ گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وفاق فنڈز نہیں دے رہا؟ کیا ہم بجلی کے کھمبے اڑانے شروع کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے