روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے صدر رافیل ماریانو گروسی سےملاقات کی ہے ۔
پوتین نے گروسی سے یہ ملاقات سینٹ پیٹرس برگ میں کی جس کے بارے میں ایک مختصر سا بیان جاری کیا گیا۔
صدر پوتین نے کہا کہ جوہری مسائل کوایک سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے جو کہ کافی خطرناک امر ہے،مجھے امید ہے کہ ہماری کوششوں سے ایسے بیانات کی نفی کرنے میں مدد ملے گی اور چاہتے ہیں کہ تعاون کو معمول پر لایا جا سکے گا۔
پوتین نے کہا کہ زاپوریا جوہری ری ایکٹر سے متعلق ہم مشاورت کےلیے تیارہیں جس کے بارے میں گروسی نے کہا کہ یہ ری ایکٹر پورے علاقے کے لیے خطرہ تشکیل دے سکتا ہے لہذا احتیاط کی جائے ۔
