ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ کو روسی گیس کی ترسیل کےلیے ترکیہ مرکز بن سکتا ہے: غازپروم

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے روس کی توانائی کمپنی غازپروم کے صدر الیکسی میلر سے ملاقات کی ہے۔

 غاز پروم کے بیان کے مطابق،یہ ملاقات ماسکو میں  "ہفتہ روسی توانائی” کے تحت  ہوئی ۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  روسی گیس کی ترکیہ اور بلیو اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے بحفاظت ترسیل جاری ہے

 دریں اثنا،غاز پروم کے صدر  الیکسی میلر نے کہا کہ  روسی گیس کی فراہمی کے لیے  ترکیہ یورپی یونین  کی سرحد پر ہمارا ایک اہم مرکز بن سکتا ہے ۔

 روسی توانائی ہفتے کے تحت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران  میلر نے بتایا کہ غاز پروم، ایک نئی گیس کی ترسیل سے متعلقہ تنصیب کی  تکنیکی تیاری مکمل کر چکی ہے اور جہاں تک گیس کی ترسیل کا سوال ہے  تو اس کے لیے یورپی یونین اور ترکیہ کی سرحد ایک اہم مرکز کا مقام حاصل کر سکتی ہے ۔

 گزشتہ روز صدر پوتین  نے  نارتھ  اسٹریم پائپ لائن پر حملوں کے بعد  ایک بیان میں روسی گیس کی ترکیہ کے راستے یورپ پہنچانے کی بات کی  تھی  جس کے بعد میلر کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں