عراق کے دارالحکومت بغداد میں، اسمبلی میں متوقع صدارتی انتخابات سے قبل، سرکاری اور غیر ملکی مشن عمارات پر مشتمل علاقے گرین زون پر 9 میزائل گرائے گئے۔
عراقی حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرین زون اور اس کے اطراف پر 9 میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا گیا۔
حملے میں سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں اور حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ بغداد کے گرین زون میں واقع عراق قومی اسمبلی میں آج صدارتی انتخابات متوقع ہیں۔
