English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس میں آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال حکومت کےلیے درد سر بن گئی

القمر

فرانس میں آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

خبر کے مطابق، فرانس کی سات میں سے چھ آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرول کا بحران شدید ہوگیا ہے۔

مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پٹرول کے حصول کے لئے لوگ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں ،ملک بھر میں پٹرول کی قلت شدید ہوگئی ہے۔

فرانسیسی حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو فوری طور پر کام پر واپس پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

حکومتی ترجمان اولیوئیر وران نے وزرا کابینہ اجلاس کے بعد بتایا ہے کہ  ایسو-ایکسن موبل اور دو مزدور یونینیوں کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کو  ملک کی سب سے بڑی مزدور یونین CGT نے مسترد کر دیا ہے

آئل ریفائنریز کے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئل ریفائنریز ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اخراجات کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگیا ہے، آئل ریفائنریز اپنے منافع میں سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اوردیگر سہولیات بھی فراہم کریں۔

فرانس کی حکومت نے ملازمت پر نہ پہنچنے والے ملازمین کو جرمانے اور قید کی سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے