اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے خاتون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز بیان پر درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مستقل ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ بھی موجود تھے۔
عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان اور پراسیکیوٹ واجد منیر، تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد علی اور تھانہ کوہسار کے مقدمے کے تفتیشی سب انسپکٹر اعجاز احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین عمران خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت پہنچ گئے۔
pic.twitter.com/iGyn0qvqdd— PTI (@PTIofficial) October 13, 2022
