ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نے دو کروز میزائل کا تجربہ کیا،کم جونگ اُن کی تعریف

شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل دو کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹیجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جسے کامیاب تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے میزائل تجربوں پر اپنی ٹیم کی تعریف کی۔

 بتایا گیا ہے کہ اس تجرے کا مقصد شمالی کوریا کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

اس کروز میزائل نے سمندر کے اوپر 2 ہزار کلو میٹر تک سفر کیا۔

امریکی امور خارجہ کی جانب سے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربوں پر تبصرے سے گریز کیا گیا ہے تاہم امورخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات کو دیکھتے ہوئے اپنے اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں