English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی قیادت کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

القمر

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی قیادت کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ  لانگ مارچ کے اعلان سے پی ڈی ایم سہم جاتی ہے، مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی اور ہمارا بھرپور ساتھ رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو پنجاب آنے دیں معلوم ہوجائے گا، ماڈل ٹاؤن کیس میں رانا ثنا کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،شہباز شریف مکمل طور پر بے نقاب ہوگئے، اب استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شریفوں نے بہت ڈرامہ کیا کہ شہباز ڈلیور کرتا ہے، نواز شریف کی واپسی سے ملکی سیاست ہر کوئی اثر نہیں پڑے گا، وفاق نے سیلاب زدگان کے لیے ایک دمڑی بھی نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے