English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گردی کیس؛ پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو طلب کرلیا

القمر

لاہورپولیس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو دہشت گردی مقدمے میں طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرا کو 18 اکتوبر کو دن 2 بجے تھانہ سبزہ زار لاہورانویسٹی گیشن ونگ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی سہیل خان اور پروڈیوسرراشد بیگ کو بھی تفتیش کے لیے 18 اکتوبرکو طلب کیا ہے۔

مزیدپڑھیں: جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے پر سی سی پی او لاہور کا تبادلہ

مریم اورنگزیب کے خلاف شہری ارشاد الرحمن نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا یا ہے جبکہ وفاقی وزیر کوضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت حکم نامہ طلبی جاری کیا گيا۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو عمران خان کیخلاف مذہب سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر میاں جاوید لطیف پر لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے