ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر سیکرٹری فوڈ عہدے سے فارغ

نیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی وجہ سے خاور مانیکا نے سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کی شکایت کر دی جس کے بعد انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی جب نادر چٹھہ کمشنر ساہیوال تھے، تب بھی خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی وجہ سے ان کا ساہیوال سے تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح جب خاور مانیکا کو پاکپتن کی ضلعی پولیس نے گارڈز سمیت روکا تھا تو بزدار حکومت کے آئی جی پنجاب نے ضلعی حکومت کے سربراہ رضوان گوندل کا تبادلہ کر دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

سینئر صحافی اور اینکر نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خاور مانیکا کے احکامات نہ ماننے پر خاور مانیکا نے سیکرٹری فوڈ کی شکایت کی جس پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ خاور مانیکا نے نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال سے بھی ٹرانسفر کرا دیا تھا ۔سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال سے بھی ٹرانسفر کرا دیا تھا ۔سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں