روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ 63 ارب مکعب میٹر گیس براستہ ترکیہ یورپ کو برآمد کی جا سکتی ہے۔
الیگزینڈر نوواک نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ "روسی انرجی ویک” فورم کے دائرہ کار میں اپنے جائزے میں کہا کہ ترکیہ اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں انتہائی اچھے تعلقات ہیں۔
ترکی کو توانائی کا مرکز بنانے کے لیے روس کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے نوواک نے کہا: ٹرکش اسٹریم کی گنجائش 31.5 بلین کیوبک میٹر ہے۔ لائنوں میں سے ایک دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ٹرکش سٹریم کو اپنی جگہ دینےو الی ساؤتھ سٹریم پائپ لائن کی کل چار لائنوں پر منصوبہ بندی کی گئی تھی، ، "ساؤتھ سٹریم کی منصوبہ بندی تقریباً 63 بلین کیوبک میٹر کی گنجائش والی چار لائنوں کے طور پر کی گئی تھی۔ اور اس چیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا کہ متعلقہ پائپ لائنوں کو قابل اعتماد اور محفوظ طریقے سے چلایا جا سکے۔
الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ ترکی میں روسی گیس کے مرکز کا قیام ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،”اگر ایسی کوئی ضرورت ہو اور تمام فریقین دلچسپی ظاہر کریں تو میرے خیال میں اس طرح کے منصوبے کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔”
