آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں "دیر پا” قیام امن کے حق میں ہیں۔
الہام علی یف نے روسی صدر ولا دیمر پوتن سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ ایشیا میں تعاون و اعتماد افروز اقدامات کانفرس کی چھٹی سمٹ کے دائرہ کار میں ملاقات کی۔
پریس کی موجودگی میں ہونے والی بات چیت کے حصے میں بات کرنے والے علی یف نے علاقائی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ” ہم خطے میں طویل المدت امن کا قیام کے خواہاں ہیں، ہمارے خیال میں پائدار امن کے قیام کے لیے ہم تعمیری نظریات پیش کرچکے ہیں۔ "
