ترک فضائیہ کی کرتبی ٹیم سولو ترک نے تیونس میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی ہوا بازی اور دفاعی میلے میں ایک عملی پرواز کا مظاہرہ کیا۔
اینفیداشہر میں منعقدہ بین الاقوامی ہوا بازی اور دفاعی میلے میں مظاہرے کی پروازسے تیونس میں مشن کے نمائندوں، ملٹری اسکول کے طلباء اور حکام محظوظ ہوئے۔
تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والےF-16 کےمظاہرے کے بعد سولو ترک پائلٹوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہا۔
16 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس میلے کے دائرہ کار میں مزید تین شو پیش کرنے والے سولو ترک نے نمائش میں تعارفی اسٹال بھی لگا رکھا ہے۔
یہ میلہ جس میں ترکی سمیت 50 ممالک کی 110 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ، گزشتہ روز شروع ہوا تھا۔
